ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی چدمبرم نے چائے کی قیمت کو 340 روپے قرار دیا، کیا گرم پانی اور ٹی بیگ اتنے مہنگے ہیں؟

پی چدمبرم نے چائے کی قیمت کو 340 روپے قرار دیا، کیا گرم پانی اور ٹی بیگ اتنے مہنگے ہیں؟

Sun, 15 Sep 2024 12:38:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)بیشتر اوقات سوشل میڈیا پر صارفین اس بات پر تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں کہ ایئر پورٹ کے باہر دستیاب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں وہاں کی نسبت بہت کم ہوتی ہیں۔ تاہم، ایئر پورٹ پر یہی چیزیں بہت مہنگی ملتی ہیں، جو عام لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔ کبھی کبھار مشہور شخصیات بھی اس صورتحال کا شکار ہو جاتی ہیں۔ حال ہی میں یہی صورتحال کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے ساتھ دیکھنے کو ملی۔

دراصل کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کولکاتا ایئر پورٹ پر چائے کی مہنگی قیمت کے تعلق سے حیرانی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں بے جا قیمتوں کے متعلق ان کی ناراضگی صاف طور پر ظاہر ہو رہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’مجھے ابھی معلوم ہوا کہ گرم پانی اور ٹی بیگ سے بننے والی چائے کی قیمت کولکاتا ایئرپورٹ پر 340 روپئے ہے۔ ریسٹورنٹ کا نام ’دی کوفی بین اینڈ ٹی لیف‘ ہے۔‘‘

اس پوسٹ میں چدمبرم نے آگے لکھا ہے کہ ’’کچھ سال قبل مجھے پتہ چلا تھا کہ گرم پانی اور ٹی بیگ سے بننے والی چائے کی قیمت چنئی ایئرپورٹ پر 80 روپئے ہے۔ میں نے اس وقت بھی اس بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے اس بارے میں نوٹس لیا تھا اور ضروری قدم اٹھایا تھا۔ ایسا لگتا ہے جیسے مغربی بنگال میں تمل ناڈو سے زیادہ مہنگائی ہے۔‘‘

پی چدمبرم کے اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ ’’ٹی بیگ کی قیمت 10 روپئے، اے اے آئی کا منافعہ 10 روپئے اور باقی 320 روپئے الگ الگ اتھارٹیز کے پاس جا رہے ہیں۔‘‘ اسی طرح کے مزید کئی دلچسپ تبصرے سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔


Share: